مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کویت میں پیش آنے والے ڈرون واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ایران کی جانب سے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
سید عباس عراقچی نے اٹلی اور کویت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کویت میں اطالوی شہریوں کی ہلاکت پر اپنے تعزیتی اور ہمدردانہ جذبات کا اظہار کیا۔
عراقچی نے مزید کہا کہ یہ واقعہ مشکوک ہے اور بظاہر جنگ کو بھڑکانے کے لیے پہلے سے تیار کیے گئے کسی منصوبے کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم اس واقعے کے رونما ہونے کی وجوہات معلوم کرنے اور حقیقت کو واضح کرنے کے لیے کویت اور اٹلی کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ